سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کا وار کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نےطنزیہ انداز میں کہا کہ عمران خان نے سچ ہی کہا تھا، وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اُچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دے دی ہے کہ 2 سالوں سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔
اُنہوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ساتھ ہی عمران خان سے متعلق کہا کہ ’ لیکن بندہ ایماندار ہے‘۔
Comments are closed.