جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

عمران خان نااہلی کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کا کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے مبینہ بیٹی کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا کہ ایسے کیس کا فورم کیا ہونا چاہیے، ہم آرڈر پاس کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف کیس ہم نے سنا تھا، وہ سپریم کورٹ سے کالعدم ہو گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.