وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے عمران خان کی نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو متعصبانہ قرار دیا ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر صوبائی وزیر نے ردعمل دیا اور کہا کہ کل صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف قرارداد لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پاکستان کو نقصان ہوگا، یہ کیسا ادارہ ہے، جس کو یہ نہیں پتا کہ عمران خان الیکشن لڑسکتا تھا یا نہیں۔
وزیر محنت خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ عمران خان کی جیت سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے زیادہ چیف الیکشن کمشنر کو تکلیف ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کے خلاف پورا پاکستان نکلا ہے، اب عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
Comments are closed.