پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کو سبز باغ دکھانے باغ آرہے ہیں، الیکشن سے پہلے بھی اس نے کرپشن ختم کرنے کے سبز باغ دکھائے تھے۔
آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام تین سال سے اس سبز باغ کی کہانی ڈھونڈ رہے ہیں جو عمران خان نے سنائی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر کے کونے کونے سے ایک ہی آواز آرہی ہے نواز شریف۔
انہوں نے مزید کہا کہ باغ تو نواز شریف نے لگایا تھا، نوازشریف نے آٹے کی قیمت کو 30 روپے اور چینی کی قیمت کو 50 روپے سے بڑھنے نہیں دیا، جس کی وجہ سے ملک میں قیمتیں ایک ہی سطح پر رہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، 20 ہزار روپے میں کیا کسی غریب کا چولہا جل سکتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ امور کشمیر کا وزیر آج کشمیر کی حدود میں داخل نہیں ہوسکتا، کشمیری اکیلے نہیں ہیں، عمران خان کشمیر کا الیکشن اس لیے جیتنا چاہتا ہے کہ آزادکشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنادیں، مگر یاد رکھو آزاد کشمیر والے اکیلے اور نہتے نہیں ہیں، بلکہ کشمیریوں کا فیصلہ ہے نواز شریف۔
Comments are closed.