بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان آج پارلیمان کے اندر صرف لاشیں لیکرجا رہے ہیں، رانا تنویر حسین

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج پارلیمان کے اندرصرف لاشیں لے کرجا رہے ہیں کیونکہ ان کے ضمیر ساتھ نہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ صدر مملکت نے لکھا ہے کہ عمران خان اعتماد کھوچکے ہیں، صدر مملکت کے کہنے کے بعد کیا کوئی کسر رہ جاتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بیچارا جانے والا سسک سسک کر جارہا ہے، ہم نے تو ان کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں۔

قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی شروع ہو گئی۔

رانا تنویر حسین نے یہ بھی کہا کہ ان کو نہیں پتہ چلا کی ڈھائی سال میں ان کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے لوگ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں دیکھ لیا لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ حکومتی ووٹ 172 سے زیادہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ حکومت کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

سادہ اکثریت کے لیے عمران خان کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے جبکہ اپوزیشن کے پاس نشستوں کی تعداد 160ہے۔

اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں اجلاس شروع ہوگیا ہے اور کچھ دیر میں عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.