بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران حکومت میں معیشت کے تمام شعبے جمود کا شکار رہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں معیشت کے تقریباً تمام شعبے جمود کا شکار رہے۔

یہ بات وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 5 سال بعد بھی پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئر پورٹ میٹرو بس پراجیکٹ نامکمل ہے، منصوبے کو جلد مکمل کرنے اور التواء کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف نے صبح سات بجے 4 سال سے التوا کا شکار بس منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر متعلق افسران نے شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عوامی بہبود کے منصوبے میں تاخیر اور لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم شہریوں کو سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا راستہ ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہےکہ میٹرو بس نیٹ ورک دارالحکومت اسلام آباد کے دیگر علاقوں تک پھیلانے کے لیے فزیبلیٹی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.