عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
اقلیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران سیاست نہیں ملک کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے بلووں کی ہدایات خود عمران خان نے دی تھیں، کارکنوں سے پہلے قیادت کو سزا ملنی چاہیے۔
قبل ازیں پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان واحد لیڈر ہے جو امریکا سے براہ راست مدد مانگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سن لو، آپ کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ تم قوم کو کہتے رہے امریکا نے میری حکومت گرائی اور امریکا کو کہتے ہیں جنرل باجوہ نے گرائی۔
Comments are closed.