بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران اسماعیل کی عمران خان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنانے والوں کو وارننگ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنانے والوں کو وارننگ دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے اور سپریم کورٹ کا حصہ ہے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این 245 میں علی زیدی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ اس گند کو نہیں روکا گیا تو گیم آپ کے ہاتھوں سے نکل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق باتیں کی جا رہی ہیں، یہ لوگ ہر بار پارٹی قائد کی ذاتی زندگی کو نشانہ بناتے ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اصل طاقت عوام کی ہے، جو عمران خان کے ساتھ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.