بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عماد وسیم کی بیٹی کی پہلی جھلک سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عماد وسیم نے بیٹی ’عنایہ عماد‘ کو گود میں لینا دنیا کا بہترین احساس قرار دیا ہے۔

آل راؤنڈر عماد وسیم نے سوشل میڈیا سائٹس پر بیٹی کو گود میں لیے پہلی جھلک جاری کی ہے۔

عماد وسیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹی کو پہلی مرتبہ گود میں اٹھانا زندگی کا بہترین احساس تھا۔‘

خیال رہے کہ رواں ماہ عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، بیٹی کے نام کے حوالے سے عماد وسیم نے بتایا کہ نومولود کا نام انہوں نے سیدہ عنایہ عماد رکھا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.