علی سدپارہ سمیت دیگر دو کوہ پیماؤں کی تلاش میں جدید آلات کی مدد سے آج دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا کے مطابق علی سدپارہ سمیت دیگر دو لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش آج دوبارہ شروع کی گئی ہے۔
محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ سرولینس طیارے کے ذریعے لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کیا جائے گا، کوہ پیماؤں کی زمینی تلاش کے لئے ہائی پوٹرز بھی بیس کیمپ میں موجود ہیں۔
طیارے میں FLIR سسٹم نصب ہے، انفرڈ ریڈار ٹیکنالوجی کو لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
گزشتہ روز بھی موسم صاف نہ ہونے کے سبب ریسکیو آپریشن شروع نہیں ہوسکا تھا جبکہ علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے والد کے زندہ بچ جانے کی امید چھوڑ دی ہے۔
اسکردو میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اب ان کے والد کے زندہ بچنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں، ساجد سدپارہ نے مزید کہا کہ اُن کے والد کی میت کی تلاش کے لیے سرچ آپریش کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی کے دوران 5 فروری سے لاپتہ ہیں۔
Comments are closed.