وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی دوسری بار عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
علی حیدر زیدی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں علی حیدر زیدی نے کہا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔
علی حیدر زیدی نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد، میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ماسک پہنیں اور اپنا خیال رکھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی علی حیدر زیدی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔
Comments are closed.