وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علماء کے اعتراضات کی خبروں میں حقیقت نہیں ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کے دوران فوا د چوہدری نے وزیراعظم عمرا ن خان سے علماء کی ملاقات میں ان کی موجودگی پر اعتراض کا جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ علماء کے اعتراضات کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، وہ خود ہی ایسے اجلاسوں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ریاست کو تشدد کا قلع قمع کرنا چاہیے، ریاست پیچھے ہٹتی ہے تو نقصان ہوتا ہے۔
Comments are closed.