وزیراعظم عمران خان نے علماء کرام سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری اور طاہر اشرفی سے ملاقات کی ہے۔
بنی گالہ میں آج علماء کرام نے وزیراعظم سے اپنی ملاقات میں فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی پر اعتراض کیا تھا۔
وزیراعظم نے علماء کے مطالبے پر دونوں شخصیات کو علماء سے ملاقات کے موقع پر موجودگی سے روک دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان سے علماء کرام کی ملاقات کے بعد فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دونوں شخصیات کو علماء کے وفد سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم سے فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.