بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باوجود ایل بی او ڈی میں زیرو پوائنٹ پر کٹ لگانے کا فیصلہ

علاقہ مکینوں کے احتجاج کے باوجود سندھ میں نکاسی آب کے سیم نالے ایل بی او ڈی میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر کٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔   

بتایا جارہا ہے کہ ایل بی او ڈی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث محکمہ آبپاشی کی جانب سے زیرو پوائنٹ کے مقام پر کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیم نالے پر پشتوں پر شدید دباؤ ہے جبکہ اس کے کئی مقامات سے مٹی بھی بہہ چکی ہے۔ 

کہا جارہا ہے کہ اگر اس میں کٹ نہیں لگایا گیا تو خدشہ ہے کہ اس میں کسی بھی جگہ پر شگاف پڑ سکتا ہے۔ 

دوسری جانب کٹ لگنے سے متعلق اطلاع ملتے ہی قریبی آبادی کے رہائشی شدید احتجاج کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ یہاں کٹ نہیں لگانے دیں گے۔ 

دوسری جانب مساجد میں اعلانات بھی کیے جارہے ہیں کہ علاقہ مکین کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔ 

محکمہ آبپاشی کے حکام کا کہنا ہے کہ آر ڈی 211 زیرو پوائنٹ پر کٹ لگانے سے خطرناک حد تک بڑھنے والی پانی کی سطح میں ریلیف ملے گا اور یہاں سے پانی کا اخراج انڈس ڈیلٹا میں کیا جائے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.