پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات آج ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان خطے کے مسائل کے حل کے لیے برطانیہ کے کردار کو سراہتا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔
Comments are closed.