پاکستان کی عسکری قیادت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پرویز مشرف سابق صدر، سابق جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عسکری قیادت کی جانب سے تعزیتی بیان میں دعا کی گئی ہے کہ اللّٰہ مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو غریقِ رحمت کرے، جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے پسماندگان کو صبر و ہمت دے (آمین)۔
واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔
Comments are closed.