نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے عراق سے واپس آنے والے زائرین کیلئے حفظان صحت سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ اربعین کے موقع پر عراق جانے کی اجازت خصوصی اجازت نامہ کے تحت دی گئی تھی، عراق وباء کےتیز ترین پھیلاؤ کے تناظر میں کیٹیگری سی ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اربعین کے موقع پر واپس آنے والے زائرین انتہائی رسک والےگروپ میں شامل ہیں، کیٹیگری سی ممالک سے براہ راست پروازوں کی پاکستان آمد و رفت مستقل بند ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ صرف ایک دن کے قرنطینہ کی پابندی زائرین کی حفاظت کے لیے ہے۔
Comments are closed.