
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی جانب سے ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایف آئی کے زیرِ حراست دانیہ شاہ کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔
ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سناتے عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ دانیہ شاہ کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے کہا ہے کہ جس تھانے کی حدود میں ویڈیوز ریکارڈ ہوئیں ملزمہ کو وہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت کے حکم پر اب ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کورٹ میں آج دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمہ پر کیا الزام ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ پر عامر لیاقت کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔
عدالت کا سماعت کے دوران کہنا تھا کہ ملزمہ کو متعلقہ کورٹ میں پیش کیا جائے۔
جس پر وکیل ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس عدالت کو بھی ریمانڈ دینے کا اختیار ہے۔
دانیہ شاہ کے وکیل کا مؤقف
سماعت کے دوران دانیہ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ میری مؤکل دانیہ بی بی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں۔
Comments are closed.