اتوار 23؍جمادی الاول 1444ھ 18؍دسمبر 2022ء

 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملک کی سیاست کی درو دیوار ہلا دیں گے ، شیخ رشید

membership

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 560سے زائدسیٹوں پرانتخابات ملک کی سیاست کی درودیوارہلادیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ حکومت عوام کی حالت پے رحم کرے ،رکاواٹیں مت کھڑی کرے اورنوازشریف کوبلا ئے، نوازشریف نیوائیرلندن میں منائیں بیماری کابہانہ ختم کریں پاکستان آئیں۔

انہوں  نے کہا کہ جوکہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گااُن کومنہ کی کھانی پڑی ۔اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کوچت کردیاجواپنے آپ کوگروسمجھتے تھے ،جوعمران خان کودیوارکیساتھ لگاناچاہتے تھے وہ ہی دیواران پرگرگئی ہے۔الیکشن میں ہررکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت ہے پنجاب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کافیصلہ موجودہے اس لیے تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنرراج لگ سکتاہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

You might also like

Comments are closed.