ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

فیفا ورلڈ کپ، فائنل سے قبل فرانس کو بڑا جھٹکا

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل اتوار کے روز فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا اس سے قبل ہی فرانس کے 3 کھلاڑی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے 3 فٹبالر رافیل وران، ابراہیما کوناٹے اور کنگسلے کومان فلو کی وجہ سے ٹریننگ سیشن میں شریک نہ ہوسکے۔

ورلڈ کپ فٹبال کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 2 صفر سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلو سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کو کمروں میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔

ٹیم ڈاکٹر کے مطابق قطر میں کھلاڑی ہر وقت ایئرکنڈیشنڈ ماحول میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو فلو ہوگیا ہے، کوشش ہے کہ ٹیم میں فلو کے وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.