بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت نے دیکھنا ہے 7 ووٹ ٹھیک مسترد ہوئے یا غلط، فاروق نائیک

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن کا معاملہ ہے، عدالت نے دیکھنا ہے 7 ووٹ ٹھیک مسترد ہوئے یا غلط مسترد ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عدالت سے کہا ہے یہ پارلیمنٹ کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آرٹیکل 69 اس کے آڑے نہیں آسکتا، عدالت سے کہا ہے یہ آپ کا اختیار ہے، فیصلہ کریں۔

واضح رہے کہ آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.