عدالتی حکم پر کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈیمولیشن اسکواڈ نے کمشنر کراچی کے احکامات پر کام کا آغاز کیا۔
حکام کے مطابق پری ڈیمولیشن میں ٹاور میں واقع فلیٹس کے دروازے، کھڑکیاں اور آہنی جالیاں گرائی جائیں گی۔
حکام کے مطابق نسلہ ٹاور کی بالائی منزل سے روایتی طریقے سے پری ڈیمولیشن کا کام جاری ہے، گرانے کے لیے آؤٹ سورس افرادی قوت بھی حاصل کرلی گئی ہے۔
عدالت نے نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے گرانے کا حکم دیا تھا، کمشنر کراچی نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروادی ہے۔
دوسری طرف کراچی کے گلشن اقبال میں قائم تجوری ہائٹس کو گرانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
تجوری ہائٹس کو گراکر رپورٹ 24 نومبر تک سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرائی جائے گی۔
Comments are closed.