بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عثمان بزدار نے عوامی شکایات پر SDO کو معطل کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ وسیم الدین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے شیخوپورہ کا دورہ کیا، اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے  عوامی شکایات پر ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ وسیم الدین کو معطل کر دیا۔

عثمان بزدار کی جانب سے تحصیل دار مریدکے احمد رضا سلطان کو بھی شکایات پر معطل کرتے ہوئے وسیم الدین اور احمد رضا کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن اور فرائض سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.