جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عام انتخابات میں مزید تاخیر نئی آئینی خلاف ورزی ہو گی: رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مزید تاخیر نئی آئینی خلاف ورزی ہو گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہونے چاہئیں، سینیٹ کا نیا پارلیمانی سال 12مارچ 2024ء کو شروع ہو گا۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اس سے قبل آدھے سینیٹرز ریٹائرڈ ہو چکے ہوں گے، صوبائی و قومی اسمبلیوں کا ایلکٹرول کالج منتخب نہ ہوا تو 12 مارچ 2024ء سے سینیٹ غیر فعال ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کو مزید کمزور کر دے گا۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے پاس 90 دن کا آئینی مینڈیٹ ہے، پاکستان کے حکمراں طبقے کو آئین سے کھیلنا بند کرنا ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کے حالات میں کوئی پارلیمنٹ نہیں ہو گی اور یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.