جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جماعت اسلامی نے شہر میں تعمیر و ترقی کا سفر شروع کردیا، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر میں جماعت اسلامی نے تعمیر و ترقی کا سفر شروع کردیا۔

ناظم آباد میں ماڈل پارک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ٹاؤنز میں عوام کا پیسا عوام پر لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اہل کراچی کا حق ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر مارا ہے، صوبائی اور قومی اسمبلیوں کا حصہ بن کر کراچی کا حق لڑ کرلیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی بھرپور نمائندگی ہوگی، ہم ہی نے تعمیر و ترقی کا سفر شروع کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے جہاں سے ہم منتخب ہوئے وہاں وسائل سے زیادہ کام کریں گے، ہمارے لوگوں کو چند دن قبل ہی اختیارات ملے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ اختیارات ملتے ہی ہم نے خدمت کا آغاز کردیا ہے، ہمارا عزم ہے کہ اپنے ٹاؤن اور یو سی میں عوام کا پیسہ عوام پر لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’بنو قابل‘ پروگرام کے تحت بھی بیک وقت 130 کیمپس میں کلاسز کا آغاز کردیا ہے، آج پانچ پارکس کا افتتاح ہوا ہے آنے والے دنوں میں تعداد بڑھتی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.