منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق سب میرین کیبل پر مصر کے قریب ایک سے زائد کٹ لگے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہے۔

پی ٹی سی ایل ترجمان نے مزید کہا کہ مصر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.