بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 60 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو قرض کے طور پر دی جانے والی رقم احساس پروگرام کے تحت غربت میں کمی کےلیے استعمال ہوگی۔

ورلڈ بینک سے ملنے والی یہ رقم وسیلہ تعلیم پروگرام اور نشوو نما پروگرام کےلیے بھی خرچ کی جائے گی۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طور پر مجموعی طور پر تقریباً 2 ارب ڈالر کی رقم جاری کی جاچکی ہے۔

پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرقرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019 میں دی گئی تھی اور آئی ایم ایف کا یہ پروگرام 39 ماہ میں مکمل ہونا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.