عارف والا میں زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور چار بچوں کی تحقیقات مکمل ہوگئی، ملزمان بچوں کے قریبی کزن نکلے انہوں نے اچار اور گھی میں زہر ملاکر بچوں اور ان کی ماں کو قتل کیا ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلا کھانا کھانے سے ماں، 4 بچوں کی موت کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی حافظ خضر زمان نے کہا کہ جاں بحق بچوں کے والد کا بھانجا اور بھتیجا واقعہ میں ملوث نکلے، ملزمان نے زہر اچار اور گھی میں ڈالا۔
حافظ خضر زمان نے کہا کہ ملزم حمزہ نے ممانی کی ڈانٹ پر زہر دینے کا منصوبہ بنایا، حمزہ نے اپنےکزن کو ساتھ ملا کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں خریدیں، دونوں ملزمان کو شک پر حراست میں لیا تو انہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کے ماموں کی مدعیت میں دونوں ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور 4 بچوں کی موت کاواقعہ چند روز پہلے پیش آیا تھا۔
Comments are closed.