وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا سینئر صحافی عارف نظامی کےانتقال پر کہنا ہے کہ یہ صحافت کیلئے بڑا نقصان ہے، مرحوم کے ساتھ ہمارا ذاتی تعلق تھا، میرے دادا اور تایا کی عارف نظامی کے والد حمید نظامی صاحب سے گہری دوستی تھی۔
فواد چوہدری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عارف نظامی صدر سی پی این ای اور پاکستان کی صحافت کا لازمی حصہ تھے،صحافتی حلقوں میں عارف نظامی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، ان کی رحلت سے پاکستان کی صحافت کا بڑا باب بند ہو گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ان کے والد حمید نظامی نوائے وقت کے بانی تھے، نوائے وقت کا پاکستان کی تحریک آزادی میں صف اول کا کردار تھا، میرے دادا چوہدری اویس اور تایا چوہدری الطاف بھی تحریک آزادی کے اہم اور سرگرم کارکن تھے۔
فواد چوہدری نے مزید کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری صحافی برادری بالخصوص مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
Comments are closed.