افغانستان میں طالبان نے خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔
طالبان کے ترجمان احمد اللّٰہ واثق نے آسٹریلوی میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ طالبان افغانستان میں خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ اس سے بے پردگی ہو سکتی ہے۔
احمد اللّٰہ واثق کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے جسم نمایاں ہو۔
Comments are closed.