بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی انتخاب میں شکست، اندرونی اختلافات کی وجوہات سامنے آگئیں

نوشہرہ ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد  پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کی وجوہات سامنے آگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے مرحوم ایم پی اے جمشید الدین کے بیٹے میاں عمر کو ٹکٹ دلوایا، پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اپنے بیٹے احد خٹک کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے، لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نوشہرہ میں تحصیل ناظم رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کا موقف تھا کہ سیٹ 2023 تک جمشید الدین کی فیملی کا حق ہے، جبکہ لیاقت خٹک میاں عمر کو ٹکٹ دیےجانے کے خلاف تھے۔

کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے انکوائری کے بعد لیاقت خٹک کو عہدے سے فارغ کیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے ن لیگ کے امیدوار کی کامیابی کے لیے مہم چلائی، احد خٹک نے ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کے لیے نوشہرہ کلاں کے نام سے تنظیم بنائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احد خٹک نے نوشہرہ کلاں تنظیم کے پلیٹ فارم پر پی ٹی آئی کے مختلف دھڑوں کو اکٹھا کیا، نوشہرہ کلاں تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہی ن لیگ کے امیدوار کی کامیابی کے لیے مہم چلائی گئی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے ضمنی انتخاب میں لیاقت خٹک کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکی حمایت کا نوٹس لے لیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت خٹک کو وزیراعلیٰ، وزیر دفاع اور وزیراعظم کی باہمی مشاورت سے وزارت سے ہٹایا گیا،  لیاقت خٹک سے رابطے کی بار بار کوشش کے باوجود جواب نہیں ملا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.