بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضلعی انتظامیہ کی سیاحوں کے مری میں داخلے کیلئے مشروط اجازت

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

کمشنر راولپنڈی نے مری میں سیاحوں کے داخلے سے متعلق شرائط واضح کردی ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں 17 جنوری سے روزانہ صرف 8 ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

کمشنر راولپنڈی نے واضح طور پر کہا کہ 17 جنوری تک مری سیاحوں کے لیے بند رہے گا، اس کے بعد شام 5 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان مری میں سیاح داخل نہیں ہوسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مری اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی نہیں ہوگی، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حد سے زائد گاڑیوں کو روکنے کی ذمے داری بھی چیف ٹریفک آفیسر کی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسین چیف ٹریفک آفیسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے جبکہ مری میں چیف ٹریفک آفیسر، سٹی پولیس آفیسر مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.