بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضرورت پڑی تو آصف زرداری اور مریم نواز کے پاس جاؤں گا، صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو حمایت کا نہیں کہا مبارکباد دینے آیا، ضرورت پڑی تو آصف زرداری اور مریم نواز کے پاس جاؤں گا۔

اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صادق سنجرانی نے کہا کہ یوسف گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم امیدوار کا فیصلہ ابھی ہونا ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ حمایت کی ضرورت پڑی تو یوسف گیلانی کے پاس دوبارہ آ جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ گیلانی صاحب ہمارے بڑے ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، جماعت اسلامی سمیت اتحادی جماعتوں سے رابطہ کروں گا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم صادق سنجرانی سے بہت خوش ہیں، وہ وفد کے ساتھ مبارکباد دینے آئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اورسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےدرمیان رابطہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں، چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم نے خفیہ رائے شماری کے حوالے سے واضح موقف رکھا تھا، خفیہ رائے شماری آئین کا حصہ ہے، نمبر گیم تبدیل ہونے کے خطرے کی کوئی بات نہیں، اصول کی بات ہے، ہم خفیہ رائے شماری کے حق میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.