جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

صوبائی وزرائے خزانہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

نگران وزیرخزانہ شمشاد اخترکی زیر صدارت ہونے والے صوبائی وزرائےخزانہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں 150 سے 200 ارب روپے کی کٹوتی کا امکان ہے، وزیر خزانہ نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی سے متعلق صوبوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کٹوتی مد نظر رکھتے ہوئے اپنے منصوبوں کی ترجیحات طے کریں۔

نگراں وزیر خزانہ نے ہول سیل مارکیٹ، ریٹیل کی قیمتوں کا فرق ختم کرنے پر زور دیا، سرکاری ترقیاتی منصوبوں کی ازسر نو ترجیحات طے کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر خزانہ نے صحت، تعلیم کے شعبے میں خدمات بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ وفاقی و صوبائی سیکریٹری خزانہ و پلاننگ  نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پرائمری بجٹ کے خسارے  کے اہداف کےلیے ترقیاتی بجٹ پر کٹوتی ناگزیر ہے۔

وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں اخرجات اور اہداف کو پورا کریں، اخراجات کم کرنے سے متعلق کافی گنجائش موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.