وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صنعتی شعبے سے مسلسل ترقی کی اچھی خبر آرہی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مالی سال ترسیلات زر کی شرح 24 فیصد زیادہ ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترسیلات زر 8ماہ سے مسلسل دو ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر جنوری 2020 کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک شہریوں کی ترسیلات زر جنوری میں 2.27 ارب ڈالر رہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.