سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، صرف ویکسینیشن ہی ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف واحد اور مؤثر علاج ہے۔
لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی مویشی منڈیوں میں 118 موبائل ویکسینیشن کیمپ بنائے گئے ہیں۔
سیکریٹری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 369 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ پنجاب بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار 761 ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 6 مریضوں کا انتقال ہوا، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17 ہزار596 ٹیسٹ کیئے گئے۔
سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ اس دوران لاہور میں 172، راولپنڈی میں 96، ملتان میں 13، فیصل آباد میں 12 اور ڈیرہ غازی خان میں 6 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 1 فیصدر ریکارڈ کی گئی۔
سیکریٹری ہیلتھ کیئر پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 7 فیصد، فیصل آباد میں 1 اعشاریہ 7 فیصد، ملتان میں 1 اعشاریہ 3 فیصد، بہاولپور میں 0 اعشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.