جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اہم ملاقات کریں گے

صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اہم ملاقات کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار صدر مملکت سے ملاقات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تناؤ کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کے دستخطوں کے بعد صدر نے رسمی دستخط کرنا ہوتے ہیں۔

اسلام آباد پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے دعویٰ…

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ذریعے ہونے والی آرمی چیف کی تقرری پر عمران خان، پی ٹی آئی اور صدر عارف علوی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.