بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

صدر علوی کی عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات

صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے گورنرز کی طرف سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے کسی کو منشی کہہ دیا تو کون سا جرم کردیا۔

قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.