بدھ2؍رجب المرجب 1444ھ25؍جنوری 2023ء

ڈالر پر کیپ لگانا الٹا گلے پڑ گیا

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ کیپ اس لیے لگایا تھا تاکہ ڈالر کا ریٹ نہ بڑھے، مگر ڈالر پر کیپ لگانا الٹے گلے پڑ گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستاننے بتایا کہ ڈالر پر سے کیپ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بوستان نے بتایا کہ ڈالر پر کیپ لگانے کی منظوری اسحاق ڈار سے پہلے لی نہ اب ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے پر گورنر اسٹیٹ بینک کو اعتماد میں لیا ہے، ڈالر نہ ملنے کی بدنامی ایکسچینج کمپنیز پر آئی ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے ڈالر مارکیٹ کے ریٹ پر آفر کریں، کل سے بلیک مارکیٹ کا جو ریٹ ہے وہی آفر کریں گے جو لوگ ہمیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ بلیک مارکیٹ کا خاتمہ اور بلیک مارکیٹ کا فرق کم کرکے برابر کرنا ہے، تاکہ ڈالر دوبارہ آنے لگے۔

ملک بوستان کے مطابق ہوسکتا ہے اس کا منفی اثر پڑے، لیکن آنے والےدنوں میں مثبت اثر پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈالر فروخت کرنا شروع کریں گے تو آہستہ آہستہ گرنا شروع ہوگا، ڈالر سپلائی کو بلیک مارکیٹ نہیں جانے دیں گے۔

ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ کل کوشش ہوگی ڈالر کم سے کم مارجن پر فروخت کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.