صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چند گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختون خوا کے گورنرز کی طرف سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا۔
Comments are closed.