پیر 8؍ربیع الاول 1445ھ25؍ستمبر 2023ء

صدر بشپس چرچ آف پاکستان کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

صدر بشپس چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر آزاد مارشل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 13 رکنی وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قائد اعظم کا ویژن تھا کہ ملک متحد ہو اور ترقی کرے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات اور تعلیم، صحت، فلاحی خدمات میں کردار کو سراہا۔

مسیحی برادری کے وفد نے انسداد دہشتگردی اور اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.