پیر 8؍ربیع الاول 1445ھ25؍ستمبر 2023ء

پی ڈی ایم سے اتحاد پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے کیا تھا: چوہدری سالک حسین

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے اتحاد پرویز الہٰی کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے کیا تھا۔

گجرات میں چوہدری ظہور الہٰی کی 42 ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھی شرکت کی۔

چوہدری سالک حسین نے ظہور الہٰی کی 42 ویں برسی پر تقریب سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج خاندان کے جو لوگ موجود نہیں اس میں ان ہی کا قصور ہے۔

چوہدری سالک حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب سب کچھ چوہدری شجاعت ہیں دوسرا کوئی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.