منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

بجلی مہنگی ہونے سے سریا بہت مہنگا ہو جائے گا: اسٹیل پروڈیوسرز

پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز کے سیکریٹری جنرل واجد بخاری کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے سریا بہت مہنگا ہو جائے گا۔

سیکریٹری جنرل واجد بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سریا 2 لاکھ 88 ہزار روپے فی ٹن سے مہنگا ہو جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ سریا بنانے والے کارخانے بند ہو رہے ہیں، تعمیراتی منصوبے متاثر ہوں گے۔

واجد بخاری نے کہا کہ آئی پی پیز کو اربوں روپے کی ادائیگی کے بجائے صنعتوں کو ریلیف دیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدے معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

واجد بخاری نے کہا کہ بجلی منہگی ہونے سے عوام کو 2 ٹریلین روپے سے زیادہ کا بوجھ اٹھانا پڑے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے نرخ پڑوسی ممالک سے دگنے سے بھی زیادہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.