منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

نگراں وزیراعظم کی برطانوی وزیر سے PIA پروازوں کی بحالی پر گفتگو

لندن میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر پاکستان برطانیہ کے تعلقات کو  Enhanced Stretegic Partnership تک بڑھانے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

علاوہ ازیں لندن میں نگراں وزیراعظم سے لندن کی کیپیٹل اور فنانشل مارکیٹ کے عہدے داروں کی بھی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری کے لیے سہولتوں کا ذکر کیا۔ 

برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.