منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کو اغوا کرلیا گیا؟ گوتم گمبھیر نے ویڈیو شیئر کردی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر کپل دیو کے اغوا سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر گوتم گمبھیر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس سے صارفین اور کرکٹ سے پیار کرنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 ویڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس کے ہاتھ اپنی پیٹھ کے پیچھے بندھے ہوئے ہیں اور اسے دو نامعلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لے کر جارہے ہیں۔

 زیر بحث شخص سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان کپل دیو سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس سے متعلق یہ شبہہ کیا جارہا ہے کہ کیا یہ ایک حقیقی اغوا ہے، یا یہ ایک اشتہاری اسٹنٹ؟

اس ویڈیو کے کیپشن میں گوتم گمبھیر نے لکھا ہے کہ ’کیا کسی اور کو بھی یہ کلپ موصول ہوا ہے؟ امید ہے یہ اصلی میں ایسا نہیں ہوا ہو اور کپل دیو بھائی بالکل خیریت سے ہوں۔

صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، اکثر کا کہنا ہے کہ یہ ایڈور ٹائزنگ اسٹنٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.