امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد دی ہے، انہوں نے وائٹ ہاؤس میں رمضان المبارک اور عید کی روایتی تقاریب اس مرتبہ ورچوئل منعقد کرنے، لیکن آئندہ برس معمول کے مطابق ہونے کی امید ظاہر کی۔
اپنے مبارکباد کے پیغام میں صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہم سب مشکل وقت میں ہیں۔
خاندان، دوست احباب افطار پر ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے، ہماری مسلمان برادری اس ماہ کا آغاز ایک نئی امید کے ساتھ کر رہی ہے، وبا کی وجہ سے وائٹ ہاؤس میں اس سال رمضان المبارک کی تقریبات ورچوئل ہوں گی۔
تاہم صدر اور خاتون اول نے کہا آئندہ برس رمضان اور عید کی روایتی تقریب معمول کے مطابق ہی ہوگی۔ انشا اللّٰہ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں مسلمان مستقل امتیازی سلوک اور نفرت آمیز جرائم کا شکار ہیں جو غلط اور ناقابل قبول ہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔
امریکا میں کسی کو بھی اپنے عقائد کی وجہ سے خوف کی فضا میں نہیں رہنا چاہیے، امریکا کے تمام لوگوں اور ان کے حقوق کی حفاظت کے لیے انتھک کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.