جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

صدر اردوان کا اماراتی صدر شیخ محمد سے رابطہ، اسرائیل فلسطین تنازع پر گفتگو

ترک صدر رجب طیب اردوان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

ترک ایوان صدر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے اپنے اماراتی ہم منصب سے اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کی۔

ترک صدر نے کہا کہ عالمی برادری کے مثبت اقدامات کے ذریعے اسرائیل فلسطین کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ ترکیہ، اسرائیل اور فلسطین تنازع میں ثالثی کی پیشکش بھی کرچکا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ اسرائیل سے اپنے سفارت خانے کے عملے کے اہل خانہ کو واپس بلا رہا ہے۔ 

برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سفارت خانے اور قونصل خانے کے عملے کے اہلخانہ کو عارضی طور پراسرائیل سے نکال رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سفارت خانہ اور قونصل خانہ کا عملہ مکمل ہے جو لوگوں کو قونصلر خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.