جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

غزہ پر اسرائیلی درندگی چھٹے روز بھی جاری، 14 سو زائد فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری چھٹے روز بھی جاری رہی،ان حملوں میں  14سو سے زائد فلسطینی شہید اور 3,40,000افراد بے گھر ہوگئے۔

جمعرات کی صبح اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے محصور شہر پربڑے پیمانے پر حملہ شروع کر دیا ہے ، غزہ کے شمال میں واقع شہر جبالیہ میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 15 افراد  شہید ہو گئے۔

اطلاعات کے  مطابق، اسرائیلی بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ الشاطی کیمپ پر بھی بمباری کی۔

فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کے آبادی علاقوں میں  شہادتوں کی تعداد 14 سو سے زیادہ ہو گئی ہے، جب کہ 7 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ کم از کم 1,200 اسرائیلی ہلاک اور 2,700 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق، اسرائیل کی شہر پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں غزہ میں تقریباً 340,000 افراد کے پاس جانے کی کوئی جگہ نہیں  ہے۔

اسرائیل نے غزہ کامکمل محاصرہ کرلیا ہے، شہریوں تک خوراک اور ایندھن کے پہنچنے کے راستے بھی مسدود کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایندھن پر پابندی برقرار رہی تو محصور شہر میں ایمبولینس خدمات کو چار دن کے اندراندر بند کرنا پڑے گا ۔

بدھ کے روز، ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ کی صورتحال “تباہ کن” ہے۔غزہ خوراک، پانی اور بجلی ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔

You might also like

Comments are closed.