ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

لاہور میں ماں کے ساتھ 4 سال کی بیٹی بھی حوالات میں بند

لاہور میں پولیس نے ماں کے ساتھ اس کی 4 سال کی بیٹی کو بھی حوالات میں بند کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین پولیس اسٹیشن میں ماں کے ساتھ بیٹی کو حوالات میں بند کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف 2 سال قبل دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، خاتون کو مقدمہ میں اشتہاری ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ مقدمے میں خاتون پر براہ راست دھمکی دینے کا کوئی الزام نہیں ہے۔

بچی کو حوالات میں بند رکھنے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ بچی ماں کے ساتھ رہنا چاہتی تھی، اس لیے کچھ دیر حوالات میں رکھا، بچی کو اس کے رشتہ دار واپس لے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.