وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صحافی آج سیاسی سوالات نہ کریں، آج کے روز قوم کا ذہنی اور قلبی سکون تباہ نہ کریں، قوم کو عید میلاد ﷺ کی خوشیاں منانے دیں، آج کے روز تمام پاکستانی دعاگو ہیں کہ اللٌٰہ پاکستان کو سلامت رکھے۔
ملتان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے محلہ داود جہانیاں میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی اور روایتی عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے بزرگوں کی روایت کو آج بھی یاد رکھا ہوا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج قریہ قریہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کا سماں ہے، اللّٰہ پاکستان کو نظر بد، اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے۔
Comments are closed.